Can't connect right now! retry

شوہر نے بیوی سے کھانے میں انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش کردی

فائل فوٹو

بھارت میں شوہر کی عجیب و غریب حرکت نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا کیونکہ اسں نے کھانے میں اپنی بیوی سے انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں 32 سالہ سنجے گھر میں انسانی ہاتھ لے آیا اور اس نے رات کے کھانے میں اپنی بیوی سے انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش کی۔

سنجے کی اہلیہ نے جیسے ہی انسانی ہاتھ دیکھا تو اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئی۔

خوف کے باعث بے ہوش ہونے والی خاتون کو جیسے ہی ہوش آیا تو اس کا شوہر خود ہی کھانے میں انسانی ہاتھ بنا رہا تھا۔

خاتون فوراً گھر سے بھاگی اور اس نے گھر کے اندر ہی اپنے شوہر کو بند کردیا اور واقعے کے حوالے سے پولیس کو اطلاع کی۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی اس شخص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے انسانی گوشت برآمد کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص یہ گوشت اس مقام سے لایا تھا جہاں میتوں کو جلایا جاتا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا شوہر اس وقت نشے میں تھا اور اس کا دماغی توازن بھی درست نہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM