کھیل
Time 20 مارچ ، 2020

عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد

فکسنگ پیشکش موصول ہونے کے بعد عمر اکمل نے ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کیا اور اس جرم کی سزا کم ازکم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ 'پی سی بی' نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کردی، عمر اکمل 31 مارچ تک جواب داخل کرسکیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر کو 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا ہے اور ان پر الزام کے ہے انہوں نے دو بار قانون کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ 'پی ایس ایل 'سے قبل معطل کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی نہ کرسکے تحے۔

اب تقریباً ایک ماہ بعد پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا ہے، عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ کو بھیجا گیا ،قوانین کے مطابق عمر اکمل 31 مارچ تک جواب دے سکیں گے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے دو بار اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی ، انہیں کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا ہے۔

کوڈ کے مطابق فکسنگ پیشکش موصول ہونے کے بعد عمر اکمل نے پی سی بی ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کیا اور اس جرم کی سزا کم ازکم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔

مزید خبریں :