21 مارچ ، 2020
لندن میں بھارتی طلبہ نے انڈین ہائی کمیشن میں گھس کر اس پر “قبضہ”کرلیا۔
150 طلبہ جمعہ کے روز زبردستی ہائی کمیشن گھسے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، طلبہ کا مطالبہ تھا کہ انھیں واپس بھارت واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
احتجاج کے دوران بھارتی طلبہ استقبالیہ سمیت متعدد کمروں پر قابض ہوگئے تھے۔
بھارت نے 31 مارچ تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل کیا ہوا ہے، شدید احتجاج پر ہائی کمیشن نے طلبہ کو رعایتی نرخ پر رہائش فراہم کردی۔