Time 22 مارچ ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس: عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدی رہا

معمولی جرائم میں ملوث انڈر ٹرائل قیدیوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا کیا گیا ہے: رپورٹ—فوٹو فائل

راولپنڈی: جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معمولی جرائم میں ملوث انڈر ٹرائل قیدیوں کو  اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم مزید قیدیوں کی رہائی کے کیسز کی اسکروٹنی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ کیسز میں عدالتی حکم کی ضرورت ہے، ایسے کیسز 24 مارچ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھے جائیں گے۔

گزشتہ روز عدالت کے حکم پر کراچی کی ملیر جیل سے بھی مزید 107 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی 188 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ساڑھے 6 سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :