کراچی: جیلوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ، ملیر جیل سے مزید 107 قیدی رہا

فوٹو: فائل

کراچی: جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 عدالت کے حکم پر کراچی کی ملیر جیل سے مزید 107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ ملیر ڈسٹرکٹ جیل کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں 104 زیر سماعت مقدمات کے ملزمان تھے جب کہ 3 سزا یافتہ قیدیوں کو سزا میں کمی کے سبب عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اس سے قبل آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن نے صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 5 سے تجاوز کر چکی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 113 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :