23 مارچ ، 2020
مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر ونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے بیان میں کہاکہ کورونا کا سامنا کرنے کے لیے لوگوں کو پر سکون رہنا چاہیے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کر دیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو ممالک بند ہیں، وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آ سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں۔
خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 14 ہزار تک پہنچ چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔