Time 23 مارچ ، 2020
پاکستان

بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

65 سالہ شخص کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کا انتقال ہوا: ترجمان بلوچستان حکومت کی تصدیق— فوٹو:فائل

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ ملک میں یہ کورونا سے چھٹی موت ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں 65 سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 65 سالہ شخص کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا اور یہ صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔

خیال رہے کہ اس ہلاکت کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803 ہے جن میں سے 6 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :