کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا— فوٹو: فائل 

حکومت سندھ نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی۔

سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔ 

عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر  بھی پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ  نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق  ڈبل سواری پر پابندی 15 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں :