دنیا
Time 24 مارچ ، 2020

امریکا نے افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کر دی

امریکا نے افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کر دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان کیلئے آئندہ برس میں بھی ایک ارب ڈالر امداد میں کمی کیلئے تیار ہیں۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی، سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نئی حکومت کی تشکیل میں ناکام ہوئے ہیں، افغان رہنمامشترکہ اعلامیے کےتحت کئےگئےوعدوں کی پاسداری ،اور بین الاافغان مذاکرات کیلئےجامع قومی ٹیم کےقیام اوردونوں جانب سےقیدیوں کےتبادلےکیلئےعملی اقدامات لینےمیں بھی ناکام رہےہیں

امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان کےمسئلے کاواحد حل سیاسی حل ہے، افغانستان کیساتھ شراکت داری، افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :