Geo News
Geo News

Time 24 مارچ ، 2020
پاکستان

اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

مریض کی موجودگی پرعوام ایکسپریس کی تلاشی لی گئی تو مریض ٹرین میں موجود تھا جسے تاج کالونی پھاٹک پر اتار لیا گیا— فوٹو: فائل

اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سندھ کے شہر نواب شاہ سے پکڑا گیا۔

سیہون کا رہائشی مشتبہ مریض اسلام آباد کے اسپتال سے بغیراطلاع روانہ ہوگیاتھا جس کے بعد مشتبہ مریض کی موجودگی پر پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے عوام ایکسپریس رکوائی۔

مریض کی موجودگی پرعوام ایکسپریس کی تلاشی لی گئی تو مریض ٹرین میں موجود تھا جسے تاج کالونی پھاٹک پر اتار لیا گیا۔

بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے خصوصی لباس پہنا کر مریض کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔