عالمی شہرت یافتہ افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک

فوٹو: بشکریہ بی بی سی 

دنیا کے مقبول ترین افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

مینو دیبینگو کا تعلق فرانس سے تھا جب کہ ان کی عمر 86 برس تھی اور یہ کووڈ-19 سے مرنے والے پہلے عالمی شہرت یافتہ اسٹارز میں سے ایک ہیں۔

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ 61 سالہ سابق ماڈل لنڈا لیسارڈی کو بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید خبریں :