Time 25 مارچ ، 2020
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں 2 گھنٹے کیلیے کاروبار روک دیا گیا، ڈالر 3 روپے مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان بدستور برقرار ہے اور 100 انڈکس میں شدید مندی کے بعد آج کاروبار دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے۔

کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے اور آج بھی 100 انڈکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

1270 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈکس میں 27294 پر پہنچ گیا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے بجائے 2 گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔

ایک طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے تو دوسری طرف ڈالر کی اونچی اڑان شروع ہو گئی ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 162 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :