Time 25 مارچ ، 2020
پاکستان

مسلم ریاست کو باجماعت اور نمازِ جمعہ پرپابندی لگانے کی اجازت ہے: جامعۃ الازہر

جامعۃ الازہر مصر کے علماء کی سپریم کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مصر کے سفیر کے ذریعے سے شیخ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد جامعۃ الازہر مصر کے علماء کی سپریم کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے فتوٰی جاری کیا۔

جامعۃ الازہر کے فتوے کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اسلامی قانون کےعظیم مقاصد میں ایک زندگی کوبچانا اورتمام خطرات و نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے لہٰذا ہرمسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو باجماعت نماز اور نماز جمعہ پرپابندی لگانے کی اجازت ہے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے باجماعت اورنمازجمعہ پرپابندی پرعمل کیا جائے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ معمر افراد گھروں پر رہیں، نمازباجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں، عوامی اجتماعات بشمول نمازیں اس وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث بن سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کئی مسلمان ممالک میں مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

پاکستان کے جید علمائے کرام نے بھی عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے  مشورہ دیا ہے جبکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ  مساجد میں باجماعت نماز جاری رہے گی لہٰذا شہری وضو کرکے گھروں سے آئیں گے جبکہ تیمار دار نماز گھروں میں پڑھیں۔

مزید خبریں :