دنیا
Time 27 مارچ ، 2020

کورونا سے نمٹنے والے امریکی سائنسدان کی مقبولیت ٹرمپ سے بھی زیادہ

فائل فوٹو

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاوچی کی مقبولیت صدر ٹرمپ سے بھی زیادہ بڑھ رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز پر ریسرچ کے سربراہ ہیں اور  انفیکشنز کی بیماریوں کے ماہر ہیں۔

ڈاکٹر انتھونی امریکا میں کورونا وائرس اور اس سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں سرگرم ہیں۔ 

ایک سروے کے مطابق 77 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر انتھونی نےاپنے فرائض انتہائی عمدگی سےادا کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے ایک ہزار 195 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہیں اور  وائرس سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :