27 مارچ ، 2020
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔
نیب حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کی تقرری غیر قانونی ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وِزیر اعظم شاہد خان عباسی سمیت شریک ملزم سابق سیکرٹری ارشد مرزا کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
احتساب عدالت نے متعلقہ کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔
عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کو 10 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔