دنیا
Time 27 مارچ ، 2020

کورونا وائرس: اٹلی میں ایک اور ہلاکت خیز دن، 900 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں مزید  900 سے زائد افراد مہلک وائرس کے سبب زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 919 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 9134 تک جاپہنچی ہے۔

حکام کے مطابق اٹلی میں ایک ہی روز میں ہونے والی یہ ہلاکتوں کی تعداد کسی بھی ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دورانہون ہونے والی اموات  کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لامبارڈے میں 500 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ بقیہ ہلاکتیں دیگر ریجنز کی ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 5909 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 86498 تک جاپہنچی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اٹلی سرفہرست ہے جبکہ مجموعی کیسز میں امریکا کے بعد اٹلی کا دوسرا نمبر ہے۔  

مزید خبریں :