Time 28 مارچ ، 2020
پاکستان

تبلیغی جماعت میں شامل چینی شہری میں کورونا کی تصدیق، 210 افراد کو محدود کر دیا گیا

چینی شہری کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد تمام افراد کو مسجد میں میں رہنے کا پابند کیا گیاہے: ایس ایس پی عدیل چانڈیو۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 210 افراد کو محدود کردیا گیا جس میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے جس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کےمطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنےوالے 210 افراد قاسم آباد کی مسجد میں رہائش پزیر ہیں جن میں وزٹ ویزے پر آیا چینی شہری بھی شامل ہے اور اُس نے بھی روائیونڈ اجتماع میں شرکت کی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق چینی شہری کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد تمام افراد کو مسجد میں میں رہنے کا پابند کیا گیاہے، جماعت میں شامل تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

خیال ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 1373 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس میں سے 11 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :