کراچی کا پولیس افسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی کا پولیس افسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا—فوٹو فائل

 کراچی میں ڈیوٹی پر مامور  پولیس افسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔

 ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ضلع ساؤتھ انویسٹی گیشن میں تعینات کورونا کے مریض انسپکٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے آئسولیشن میں رکھ کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انسپکٹر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کے اہلخانہ بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ 

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے شعبہ ویلفیئر کو متاثرہ افسر کے علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے 2 نجی اسپتالوں کے 4 ڈاکٹرز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے باعث اسپتال  انتظامیہ نے 100 سے 150 لوگوں کو قرنطینہ میں ڈال دیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اب تک متاثرین کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہے۔

مزید خبریں :