کراچی: مساجد میں نماز کے اجتماع پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کئی پیش امام گرفتار

کراچی میں حکومت کی جانب سے مساجد میں نماز کے اجتماع کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پیس اماموں اور مساجد کے ٹرسٹیز کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 سے زائد مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

شہر بھر میں پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے پیش اماموں اور ٹرسٹیز کے خلاف 30سے زائد مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

یہ مقدمات جن تھانوں میں کئے گئے ہیں ان میں یوسف پلازہ،ثمن آباد،عزیز آباد، شاہراہ نورجہاں،گلبہار، ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی، نیوکراچی ،نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،سرجانی، سائٹ اے، شیرشاہ، سائٹ بی، پاکستان بازار، مومن آباد کے تھانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال کھارادر سمیت دیگر علاقوں کے تھانوں میں بھی خلاف ورزی کرنے والے پیش اماموں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیے گئے بعض پیش اماموں کو بیان حلفی لینے کے بعد شخصی ضمانت پہ رہا کردیا گیا ہے جب کہ متعدد گرفتار ہیں۔

جن افراد پہ مقدمات ہوئے ہیں وہاں پر نماز جمعہ سمیت دیگر نمازوں میں پانچ سے زائد افراد کے نماز پڑھنے پر پابندی کے باوجود درجنوں افراد نماز کی ادائیگی کررہے تھے۔

حکومت سندھ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مساجد میں 5 اپریل تک نماز کے اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :