پاکستان
28 اگست ، 2012

لاہور: نشے کے عادی بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

لاہور: نشے کے عادی بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

لاہور … لاہور میں بدبخت بیٹے نے گلا گھونٹ کر ماں کو مارڈالا ،لاش صندوق میں چھپا دی اوربھائی کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق غازی آباد کے علاقے تاج پورہ اسکیم کا 25 سالہ جاوید نشے کا عادی تھا اور اسی بناء پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا۔ سوموار کو جاوید غصے میں آکر ماں پر تشدد کیا اور گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ ملزم نے لاش صندوق میں چھپادی ، بھائی نے والدہ کے بارے میں پوچھا تو اس کے سرپر ڈنڈے برسائے اورفرار ہوگیا۔مقتولہ کے بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ماں جاوید کو نشے سے باز رہنے کی تلقین کرتی تھی ، کیا خبر تھی کہ بدبخت اسے مارڈالے گا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کے بھائی پرویز کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :