30 مارچ ، 2020
معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عطاء الرحمان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والےکروسومز چین سے مختلف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجودکرومو سومز جتنی نہیں ہے۔
معروف سائنسدان ڈاکٹرعطاءالرحمان نے تحقیق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تحقیق جمیل الرحمان سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سینٹر کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ خطرناک عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا بھر میں سائنسدانوں کی جانب سے دن رات تحقیق کی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 تک جا پہنچی ہے۔