30 مارچ ، 2020
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا اگر اموات اس قدر بھی روک لی گئیں تو بڑی کامیابی ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی کساد بازاری ہوگی جس سے خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔
ٹرمپ نے لاک ڈاون جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے تاریخ 12 اپریل سے بڑھا کر 30 اپریل کر دی اور خبردار کیا کہ 2 ہفتوں میں کورونا کی وبا حدوں کو چھو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں 2489 اموات اور بیماروں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ صرف ریاست نیو یارک میں ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے۔