Time 02 اپریل ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حسین داؤد کا ایک ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان

ممتاز صنعت کار حسین داؤد نے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ریلیف کے کاموں کے لیے ایک ارب  عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے ممتاز صنعت کار اور اینگرو کارپوریشن کے سربراہ حسین داؤد نے اپنے خاندان اور داؤد فاونڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایک ارب روپے دینے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سدباب کے لیے حکومت اور مختلف اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

حسین داؤد کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ملک کے اہم مسائل کے حل کے لیے کوشش کرتے رہے ہیں اور جب قوم مشکل میں ہو توبنیادی اخلاقی اقدار کے مطابق ایسا کرنا اور ضروری ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2300 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 33 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :