پاکستان
Time 02 اپریل ، 2020

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع، تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے

صوبے بھر میں آڈیٹوریم، فارم ہاؤسز،الیکٹرونکس مارکیٹ، شو رومز، بیوٹی پارلر سمیت تفریحی مقامات بھی 14اپریل تک بندرہیں گے— فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی جبکہ تعلیمی ادارے بدستور 31 مئی تک بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 31مئی تک شیڈول کے مطابق بندرہیں گے جبکہ شاپنگ مال، سنیما، شادی ہالز بھی 14 اپریل تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آڈیٹوریم، فارم ہاؤسز،الیکٹرونکس مارکیٹ، شو رومز، بیوٹی پارلر سمیت تفریحی مقامات بھی 14اپریل تک بندرہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا تھا جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں :