Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
03 اپریل ، 2020

اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا

فوٹو: فائل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی  میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا‘۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ ’اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں، اب میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور میں بہت مثبت محسوس کر رہی ہوں‘۔

اداکارہ کی بیماری کا سن کر ان کے چاہنے والوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے سے متعلق دعائیں بھی دیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM