پاکستان
Time 04 اپریل ، 2020

پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا—فوٹو پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ عالمگیر وبا کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔

 اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بلوچستان کے شہر  دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تفتان میں عارضی طور  پر رکھا گیا تھا۔

 زائرین نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے—فوٹو پاک فضائیہ

زائرین نے خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر  پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑا کووڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :