04 اپریل ، 2020
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتظامات کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں غریب اور نادار لوگوں کو راشن اور امدادی سامان کے 100 ٹرک بھیجنے کے بارے میں بھی بتایا۔
انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ صوبے میں 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کرنےکی اجازت دی گئی ہے جن میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے،آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل،لیدر،فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت یونٹس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے اور اب وہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد جاچکے ہیں۔