Time 08 اپریل ، 2020
دنیا

بل گیٹس کورونا کی ویکسین کیلیے اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار

—فوٹو فائل

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی تلاش میں ہیں جس کے لیے وہ اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں اور یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے دنیا دوبارہ نارمل ہوسکتی ہے۔

بل گیٹس کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ پہلے سے ہی سینٹرل فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) سے ویکسین کی تیز تر تحقیق کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی سی اور این آئی ایچ حکام سے بھی بات چیت جاری ہے کہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کے لیے کیسے مل کر کام کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل بل گیٹس ویکسین بنانے والے 7 افراد کو فنڈز بھی فراہم کر چکے ہیں اور انہیں ویکسین کی تیاری کے لیے فیکٹریاں تیار کرنے کی اجازت بھی دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود ان کا ماننا ہے کہ دنیا کو مزید کام کرنا ہے۔

اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ کے بانی 20 ملین ڈالرز بھی امریکا اور برطانیہ کو دے چکے ہیں جس کا مقصد کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج میں تجویز کی جانے والی ادویات کا مطالعہ کرنا ہے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ دی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کورونا وائرس ویکسین کی تلاش میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ یہ قدم زیادہ سے زیادہ مؤثر انداز میں مددگار ثابت ہو، یہی وجہ ہے کہ ادوایات ساز کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی بات کی گئی ہے۔

ایک ڈیلی شو میں بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ بھی سوچ چکے ہیں کہ ویکسین ریسرچ فنڈ سے کس طرح مدد کرنی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

خیال رہے کہ مہلک کورونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جہاں اب تک 14لاکھ31ہزار 700 سے زائدافراد متاثر اور 80 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید خبریں :