Can't connect right now! retry

ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کا کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

 ریلیف میں دی گئی یہ رقم میری کل ذاتی دولت کا 28 فیصد ہے: جیک ڈورسی—فوٹو فائل

 کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے  شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیک ڈورسی نے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

عالمگیر وبا کورونا کو شکست دینے کے لیے سیاسی، سماجی، شوبز ، اسپورٹس اور دیگر نامور شخصیات طبی آلات، فنڈز ، راشن مہم وغیرہ کے ذریعے پیش پیش ہیں۔

ایسے میں ٹوئٹر کے سی ای او نے بھی کوروناسے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک ارب ڈالردینے کا اعلان کیا ہے۔

جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ ریلیف میں دی گئی یہ رقم میری کل ذاتی دولت کا 28 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کے بعد بچیوں کی صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ٹوئٹر ملازمین بھی متاثر ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر نے کورونا وائرس کے خوف کے باعث پوری دنیا میں موجود اپنے دفاتر کو بند رکھا ہوا ہے اور تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

خیال رہے کہ مہلک کورونا وائرس دنیا کے 209ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جہاں اب تک 14لاکھ31ہزار 700 سے زائدافراد متاثر اور 80 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM