Time 08 اپریل ، 2020
کھیل

کورونا وائرس فنڈ: انگلش بلے باز جوز بٹلر کی جرسی 65 ہزار پاؤنڈ میں نیلام

جوز بٹلر شرٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کورونا چیریٹی فنڈ میں جمع کرائیں گے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے کرکٹر جوز بٹلر کی شرٹ 65 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہو گئی جو کورونا ریلیف فنڈ کے طور پر استعمال کی جائے گی۔

انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی فتح والی شرٹ کورونا وائرس فنڈ کے لیے نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کی شرٹ 65 ہزار ایک سو پاؤنڈ میں نیلام ہوئی جس کی آمدنی جوز بٹلر کورونا وائرس کے لیے قائم چیرٹی فنڈ میں دیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں بھی عالمگیر وبا 6 ہزار سے زائد زندگیاں نگل چکی ہے اور خود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :