دنیا
Time 08 اپریل ، 2020

76 روزہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ووہان کے شہری شادی کیلئے اتاولے ہوگئے

شادی کی درخواستوں کے آن لائن نظام پر اس قدر رش بڑھا کہ سسٹم ہی بیٹھ گیا— فوٹو: فائل 

چین کے شہر ووہان میں 76 روزہ  لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی وہاں کے شہری شادی کیلئے اتاولے ہوگئے۔

ووہان سے کورونا وائرس شروع ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ چین نے 76 روز مکمل لاکل ڈاؤن کرکے ووہان میں مہلک وائرس پر قابو پایا ہے جس کے بعد اب شہر میں پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ووہان کے نوجوان شادی کی خواہش مند ہیں جبکہ مقامی طور پر چلنے والی شادی کی درخواستوں کے آن لائن نظام پر اس قدر رش بڑھا کہ کمپنی خود بھی حیران رہ گئی اور ان کا سسٹم بیٹھ گیا۔

رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی علی پے کے تحت چلنے والی ویب سائٹ پر ٹریفک میں 300 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث آن لائن درخواستوں کا نظام ہی سست ہوگیا۔

چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ کی آباد پر مشتمل ووہان میں شادی درخواستوں کا سلسلہ فروری اور مارچ میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث بند رہا ہے ۔

کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ زیادہ ٹریفک کی وجہ سے سسٹم سست ہوگیا تھا لیکن اس مسئلے کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ووہان چین کا معاشی حب ہے جہاں پابندیاں نرم ہونے کے بعد زندگی معمول پر آرہی ہے۔

مزید خبریں :