Time 10 اپریل ، 2020
پاکستان

لاک ڈاؤن کے دوران معمر افراد کیلیے خصوصی گائیڈ لائنز جاری

معمر افراد ہاتھوں دھوئیں، گھر سے باہرجانے سے گریز کریں اور روز کی دوائی کی مناسب خوراک پاس رکھیں: وزارت انسانی حقوق۔ فوٹو: فائل

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

لاک ڈاؤن میں عوام کو کیا طریقہ کار اپنانا چاہیے اس حوالے سے حکومت کی جانب سے مسلسل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کورنا وائرس چھوٹی عمر کے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے اس لیے حکومت کی جانب سے معمر افراد کے لیے بھی خصوصی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

وزارت انسانی حقوق کے مطابق گائیڈ لائنز بزرگ افراد کی صحت اور تنہائی سے بچاؤ کے لیے جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ آگاہ رہیں کہ وائرس سے بچاؤ کیسے کرنا ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق معمر افراد ہاتھوں دھوئیں، گھر سے باہر جانے سے گریز کریں اور  روز کی دوائی کی مناسب خوراک پاس رکھیں۔

وزارت انسانی حقوق کی گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بزرگ افراد کو کھانسی، زکام، سانس کی تکلیف ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔

گائیڈ لائنز یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ بزرگوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیں اور انہیں روز مرہ کے کاموں میں شامل کریں۔

مزید خبریں :