Time 10 اپریل ، 2020
پاکستان

وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی مدت میں 5 روز کی توسیع

وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی مدت میں 5 روز کی توسیع کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی مدت بڑھانے کی منظوری دی جس کے بعد مزید 5 روز رجسٹریشن کرائی جاسکے گی۔ 

وزیراعظم  کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن 15 اپریل تک کی جاسکے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر سے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد افراد نے ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے حوالے سے پیغام بھی جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور انھیں راشن تقسیم کرنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 

مزید خبریں :