Time 11 اپریل ، 2020
دنیا

کورونا پر سازشی نظریہ، وائرلیس ٹاورز اور مواصلاتی آلات کو نقصان پہنچانے کے واقعات

کورونا وائرس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے جوڑنے والے سازشی نظریے کے زیر اثر برطانیہ میں وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دیگر سامان کو نقصان پہنچانے کے واقعات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئے۔ 

دوسری جانب وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دیگر  سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے علاوہ ٹیلی کام کے عملے کو ہراساں کرنے کے بھی 80 کے قریب واقعات سامنے آئے ہیں۔

برطانوی حکام کے مطابق اس سازشی نظریے کے تحت سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی ریڈیو ویوز انسانی جسم میں خاص قسم کی تبدیلیوں کا سبب بن رہی ہیں جب کہ ان تبدیلیوں کی وجہ سے لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اس سازشی نظریے کے پھیلنے کی سب بڑی وجہ بعض  سیلیبریٹیز کی تائید بھی ہے۔ 

عام طور پر سازشی نظریے سوشل میڈیا تک ہی محدود رہتے ہیں لیکن کورونا وائرس کے معاملے میں لوگوں کا اشتعال انہیں حقیقی واقعات کی شکل دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 16 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید خبریں :