Time 07 اپریل ، 2020
کھیل

کورونا وائرس انسانی تخلیق اور تعلق 5G ٹیکنالوجی سے ہے: عامر خان

فوٹو: فائل

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی یہ مانتے ہیں کہ کورونا وائرس انسان نے تخلیق کیا ہے اور اس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر کچھ سازشی نظریات زیرگردش ہیں جن میں کچھ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس انسان نے ہی تخلیق کی جب کہ کچھ لوگوں کو ماننا ہے کہ یہ 5G موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ پھیل رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو انسانی تخلیق قرار دینا یا اسے فائیو جی سے منسلک کرنا 'سراسر بکواس' اور حیاتیاتی طور پر ناممکن ہے۔ 

لیکن اس کے باوجود ان نظریات کے ماننے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا وائرس پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔


عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس وبا کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے۔

یاد رہے کہ باکسر عامر خان سے قبل ہالی وڈ اداکار ووڈی ہیرلسن نے بھی اس سازشی نظریے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :