دنیا
Time 11 اپریل ، 2020

کورونا: مودی نے سرجیکل ماسک کے بجائے رومال منہ پر باندھ لیا

بھارتی میڈیا فوٹو—

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرجیکل ماسک کے بجائے اپنا رومال ہی منہ پر باندھ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم مودی نے ویڈیو کال پر وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کی تو اس دوران انہوں نے چہرے پر سرجیکل ماسک نہیں لگایا تھا۔

ویڈیو کال میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مودی نے چہرے پر اپنا رومال باندھ رکھا ہے جو کورونا سے بچنے کے لیے متعلق ایس او پیز کے مطابق نہیں۔

اس موقع پر میٹنگ میں موجود تمام وزرائے اعلیٰ سرجیکل ماسک سے چہرہ ڈھانپے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت بھی عالمگیر وبا کورونا کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 7600 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 250 کے قریب مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں۔  

مزید خبریں :