Time 11 اپریل ، 2020
پاکستان

دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف اور بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے: شاہ محمود

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہے اور بھارت اس صورتحال میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر رد عمل میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، کورونا اور معاشی چیلنجز کے باوجود بھارت اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے، دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہے اور بھارت اس صورتحال میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا۔

مزید خبریں :