پاکستان
Time 11 اپریل ، 2020

چینی بحران رپورٹ کے بعد ہٹائے جانے والے شہزاد ارباب وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

آٹا چینی بحران رپورٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے شہزاد ارباب کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے شامل کرلیاگیا۔

 شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کیاگیا ہے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ارباب کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

خیال رہے کہ  آٹاچینی بحران کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی تھی اس دوران انہوں نے اپنے مشیر  ارباب شہزاد کو بھی عہدے سے ہٹادیا تھا  جب کہ بابر اعوان  کو مشیر برائے پارلیمانی امور  مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو کابینہ میں لانے کے لیے وزیر اعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کو قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بابر اعوان معاون خصوصی بننے کو تیار نہیں تھے جب کہ آئین کے رولز آف بزنس کےمطابق وزیراعظم صرف 5 مشیر رکھ سکتے ہیں۔

اب  شہزاد ارباب کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہوگئی ہے جب کہ مشیران 5 ہیں۔

مزید خبریں :