12 اپریل ، 2020
کراچی کے علاقے گارڈن میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں پر تشدد کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نفری لاک ڈاؤن کی پابندی کرانے کے لیے گشت پر تھی اور اس دوران دکانداروں اور عوام کو وہاں پر کچھ افراد نے اکسایا جس پر شہریوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔
پولیس نے عوام کو اکسانے والے افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ واقعہ میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیاگیا۔
دوسری جانب گلشن اقبال میں شہریوں کو مشتبہ کورونا مریض ظاہر کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شہری کو پولیس نے دھر لیا۔