Time 13 اپریل ، 2020
پاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک عادل شہزاد شہید

— فوٹو: فائل 

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد بھی  مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 32 سالہ شہید عادل شہزاد مانسہرہ کے گاوں کریڑ کا رہائشی تھا۔

خیال رہے کہ 11 اپریل کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں  2 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :