دنیا
Time 14 اپریل ، 2020

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کیلئے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب

لاک ڈاؤن کے دوران نادار افراد کیلئے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب—فوٹو

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پوری دنیا ہی تقریباً لاک ڈاؤن میں ہے جس کے باعث غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کے لیے پریشان ہیں۔

ویتنام میں ایسے ہی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئی ہیں۔

ویتنام میں کورونا وائرس کے اب تک صرف 265 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویتنام حکومت نے چھوٹے مارکیٹیں، کاروبار اور عوامی مقامات وغیرہ بند کر رکھے ہیں۔

تاہم لاک ڈاؤن کے باعث وہاں بھی غریب طبقہ کھانے پینے کی اشیاء کے لیے پریشان ہے اسی لیے وہاں  مخیر افراد نے  ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جگہ جگہ چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کردی ہیں۔

 ویتنام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاول کی مشینوں سے بیگز بھرے جاسکتے ہیں جس کہ لیے ضروری ہے کہ تمام افراد 6 فٹ کے فاصلے سے کھڑے ہوں اور ہاتھ ان کے سینیٹائزڈ ہوں۔

رپورٹس کے مطابق ہنوئی کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر بھی راشن کے لیے اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :