14 اپریل ، 2020
ہم میں سے بہت سے لوگ خاص طور پر لڑکوں کو ویڈیو گیمز کھیلنےکا بے حد شوق ہوتا ہے اور وہ اس قدر عادی ہوجاتے ہیں کہ ان کے والدین اس عادت سے پریشان ہوجاتے ہیں اسی لیے عموماً اس عادت کو برا سمجھا جاتا ہے۔
لیکن ماہرین کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق نے ویڈیو گیمز کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
جرنل فرنٹیئرز ان ہیومن نیوروسائنس میں شائع کی جانے والی تحقیق کے مطابق رئیل ٹائم اسٹریٹیجی ویڈیو گیمز کھیلنے سے دماغ میں معلومات کا عمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی تیز ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے گیمز جس میں جیتنے کے لیے انسان اسٹریٹیجی اور پلاننگز کرتا ہے تو ان گیمز کی وجہ سے انسان کی حاضر دماغی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ہر چیز کا ضرورت سے زیادہ ہونا نقصان دہ ہی ثابت ہوتا ہے تو ضروری ہے کہ اپنی روز مرہ کی روٹین میں اگر آپ گیمز کھیلنے کے عادی ہیں تو اس کے لیے دورانیے کا تعین کر لیجیے تاکہ آپ اس کے منفی اثرات سے بچ سکیں۔