کراچی میں کورونا کے شبے میں ایک ٹریفک اہلکار آئسولیٹ

کراچی کے ضلع ملیر اور شرقی کے 100 پولیس اہلکاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جب کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو آئسولیٹ کر دیا گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایڈمن کراچی امین یوسفزئی کی جانب سے ایک این جی او کے تعاون سے پولیس اہلکاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

جس کے پہلے مرحلے میں ضلع شرقی میں کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران ناکہ بندیوں پر ڈیوٹی کرنے والے 50 پولیس اہلکاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ گزشتہ روز کیے گئے تھے جب کہ ضلع ملیر میں ناکہ بندی پوائنٹس پر ڈیوٹی دینے والے 50 پولیس اہلکاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منگل کی صبح کروائے گئے۔ 

ایس ایس پی ملیر محمد علی رضا کے مطابق تمام پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور کسی پولیس اہلکار  میں کرونا وائرس  کی تصدیق نہیں ہوئی۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق محکمے نے ٹریفک پولیس کے 30 اہلکاروں کے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے ایک اہلکار  کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے اور اب اس کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔

مزید خبریں :