Time 16 اپریل ، 2020
پاکستان

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کو کل طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو کل طلب کر لیا۔

جیونیوز کے مطابق نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 1998 سے 2018 کے دوران آپ کی (شہبازشریف) فیملی کے اثاثے 23-367 ملین سے بڑھ کر-549 بلین ہوئے، آپ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔

نیب نے سوال کیا ہےکہ شہبازشریف بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات  اور 2005 سے 2007کے دوران بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کریں۔

نیب کی جانب سے مزید پوچھا گیا ہےکہ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں، 2008 سے 2019کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں، بتایا جائے کہ ماڈل ٹاؤن 96 ایچ کتنے سال تک وزیراعلیٰ کیمپ ہاؤس رہا۔

مزید خبریں :