Time 16 اپریل ، 2020
کھیل

کورونا: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز متاثر ہونے کا امکان

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے شروع ہونا ہے جس کے عالمی وبا کے باعث خدشات کے امکانات ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی کوئی تجویز نہیں اور سیریز کے ویسٹ انڈیز میں ہونے کے بھی کوئی امکانات یا تجویز نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز مکمل رابطے میں ہیں  اور امکان ہے کہ اگلے ماہ تک سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا، تیسرے ملک جاکر کھیلنے سے بھی احتیاطی تدابیر برقرار رکھنا ممکن نہیں کیونکہ اس وقت کوئی ملک عالمی وبا سے محفوظ نہیں جب کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔ 

پاکستان ٹیم نے جولائی میں نیدرلینڈز اور آئر لینڈ میں بھی سیریز کھیلنا ہیں لیکن پاکستان ٹیم کا دونوں ممالک کا دورہ بھی ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے۔

 پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ میں سیریز کھیلنا ہیں اور یہ دونوں سیریز بھی ملتوی کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جب کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :