16 اپریل ، 2020
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکشین کے مطابق 2 فیصد کمی کے بعد پاکستان میں شرح سود 9 فیصد ہوگئی ہے۔
شرح سود میں 2 فیصد کمی کا مطلب 200 بیسس پوائنٹس کی کمی ہے۔ ایک ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معیشت سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار اور اپوزیشن رہنما مسلسل شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہے تھے۔