18 اپریل ، 2020
برطانیہ کےشیڈو وزیر دفاع خالد محمود نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شیڈو برطانوی وزیر دفاع خالد محمود نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان پر 34 سال پرانے معاملے پر کیس بنانا بدنیتی پر مبنی لگتا ہے، شواہد سے لگتا ہے میر شکیل الرحمان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ میر شکیل کی گرفتاری کے بعد جیو کو بیشتر مقامات پربند کرنا اور اس کے نمبرزتبدیل کرنا سوالات کو جنم دیتا ہے۔
برطانیہ کے شیڈو وزیر دفاع نے کہا کہ میرے حلقے کے پاکستانی نژاد افراد میرشکیل الرحمان کی گرفتاری پرتحفظات کا اظہار کرتے ہیں، جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نامور امریکی مفکر نوم چومسکی نے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن کی حمایت کی تھی۔