Time 19 اپریل ، 2020
دلچسپ و عجیب

پاکستانی نوجوان کی شہد کی مکھیوں سے دوستی

صحرائے تھر میں شہد کی مکھیوں اور  نواجون کی دوستی مثال بن گئی۔

گزشتہ دس سالوں سے شہد توڑنے والے نوجوان اور شہد کی مکھیوں کےمیل ملاپ نے علاقہ مکینوں کو حیران کر دیا ہے۔

تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے رہائشی حبیب اللہ کی وجہ شہرت شہد کی مکھیوں سے اس کی وہ دوستی ہے جو اب علاقے بھر میں مشہور ہو گئی ہے۔

یہ نوجوان گزشتہ 10 سالوں سے شہد توڑنے کا کام کرتا ہے مگر  آج تک کسی ایک بھی مکھی نے اسے نہیں کاٹا۔

حبیب اللہ شہد توڑتے وقت نہ صرف زہریلی مکھیوں کو مٹھیوں میں بھر بھر کے اڑاتا ہے بلکہ انہیں اپنی قیمیض اور کپڑوں میں بھی ڈال لیتا ہے۔

اگرچہ حبیب اللہ کا کام شہد کی مکھیوں سے ان کی محنت اور اثاثے کو چھین لینا ہے مگر اس کے باوجود شہد کی مکھیوں کی اس پر مہربانی سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید خبریں :