Time 19 اپریل ، 2020
پاکستان

نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 22 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا۔

اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 17 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے تحریری جواب جمع کرادیا تھا اور وہ خود کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

قومی احتساب بیورو نے ایک بار پھر شہباز شریف کو 22 اپریل کو دن 12 بجے پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی کورونا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی انکوائری آخری مراحل میں ہے اور شہباز شریف سے سوالات کے جواب انتہائی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں گرفتار کررکھا تھا تاہم لاہور ہوئیکورٹ نے 14 فروری 2019 کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزید خبریں :