گلوکارہ حدیقہ کیانی نے وزیراعظم عمران خان سے کس چیز کی درخواست کی؟

 لاک ڈاؤن سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بے روزگار ہو گئی ہیں انہیں بھی حکومت فنڈز دے: گلوکارہ۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے وزیراعظم عمران خان سے  بیوٹی سیلونز  سے متعلق ایس او پیز  بنانے کی درخواست کی ہے۔

ملک بھر کے تمام شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خواتین بے روزگار ہوگئی ہیں۔

اس صورتحال میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بےروزگار ہو گئی ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ بے روزگار خواتین کو بھی فنڈز دیے جائیں۔

گلوکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے ایسے ایس او پیز بنائے جائیں جو بیوٹی سیلونز کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم کچھ صنعتوں اور کاروباری اداروں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اب تک بیوٹی پارلر کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :